Ahmed Alvi

Add To collaction

23-Jun-2022 مزاحیہ قطعات

قطعات 

بیوی نے کہا عشق میں محتاط بہت ہو 
 عادت یہ عاشقی کی چھوٹی تو نہیں ہے 
اک بال بھی شانے پہ کبھی دیکھا نہ میں نے  
یہ آپ کی سکریٹری گنجی تو نہیں

یہ تو قدرت نے بنائی ہے عجب ہی مخلوق 
ان پہ بندوق اور بم کام نہیں کرنے کے 
یہ تو نیتا ہیں انہیں ووٹ سے مارا جائے
یہ وہ شیطان کہ کنکر سے نہیں مرنے کے

وہ پھولوں پہ تیزاب ڈالے ہوئے ہیں
جو اس وقت ستاّ سنبھالے ہوئے ہی
وہی آج کرسی سے چپکے ہوئے ہیں 
جو نفرت کے سکّے اچھالے ہوئے ہیں

اک شخص کی سسرال سے لادے کوئی بیوی 
اس شخص کا مجھ پر بڑا احسان رہے گا
جس شخص کی اے دوستو بیوی نہیں ہوگی 
اس شخص سے ہر کوئی پریشان رہے گا

نوجوانوں کے لئے مودی کی یہ سوغات ہے
چار سالوں بعد پچھواڑے پہ سب کے لات ہے
سات پھیرے کون لے گی چار سالوں کے لئے 
چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات

ُُمُردہ ہوں میں بھی آج تو مُردوں کی قوم میں 
لعنت ہو میرے جیسے ہر خانہ خراب پر 
پر امن احتجاج بھی کرتا نہیں ہوں میں 
خاموش ہوں توہینِ رسالت مآب پر

   1
0 Comments